حکمران، ائمۂ مساجد اور صحابۂ کرام

حکمران، ائمۂ مساجد اور صحابۂ کرام

 ترجمہ وتدوین: شاہد رضا

 

رُوِیَ أَنَّہُ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: یَا مَعَاذُ، أَطِعْ کُلَّ أَمِیْرٍ وَصَلِّ خَلْفَ کُلِّ إِمَامٍ وَلاَتَسُبَّنَّ أَحَدًا مِّنْ أَصْحَابِیْ.
روایت کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اے معاذ، ہر حکمران کی اطاعت کرو، ہر امام کے پیچھے نماز ادا کرو اور میرے صحابہ میں سے کسی کی بھی توہین نہ کرو۔

وضاحت

یہ روایت سنن البیہقی الکبریٰ، رقم ۱۶۵۴۶ میں روایت کی گئی ہے۔ اس روایت کے آخر میں امام بیہقی نے بذات خود اس کی استنادی حیثیت کے بارے میں اپنی راے کا اظہار کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں:

وہذا منقطع بین مکحول ومعاذ.
’’اس کی سندمکحول اور معاذ کے درمیان منقطع ہے۔‘‘

خلاصۂ بحث

چونکہ یہ روایت ایسی سند کے ذریعے سے روایت کی گئی ہے جو منقطع ہے، اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ واقعتا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے۔

 

بشکریہ ماہنامہ اشراق، تحریر/اشاعت ستمبر 2014
Uploaded on : Jan 11, 2016
2186 View